عوامی رسائی کاپروگرام

عوامی رسائی کو بڑھانے کے لئے عوام کی پارلیمنٹ کے افعال اور کردار سے متعلق تفہیم میں اضافہ کرنے کے لئے انسٹی ٹیوٹ مختلف النوع ذرائع کی حکمت عملی کی پیروی کر تا ہے ۔ ان میں شامل ہیں مطبوعات ، ویب سائٹ پر معلومات ، تربیت اور متنوع پروگرام ۔ کالج یونیورسٹی کے نوجوان ، خواتین ،صحافی،سول سوسائٹی کی تنظیمیں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق لوگوں کو شامل کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ ایک وسیع رسائی کے پروگرام کا ، سول سوسائٹی اور قانون سازوں کے درمیان عوامی پالیسی کے معاملات پر مشاورت کے لئے رابطے کا کردار ادا کرنے کا اور قانون سازی کی تقسیم کے ساتھ ساتھ عوامی سماعت کے پروگرام منعقد کر نے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ پی آئی پی ایس کو معاشرے کے مختلف طبقات کی پارلیمنٹ کے افعال اور کردار سے متعلق آگہی کو بڑھانے کی ہدایا ت دی گئی ہیں ۔اس تناظر میں اراکین اور سول سوسائٹی میں مختلف مطبوعات کو تقسیم کیا گیا ہے جیسا کہ اراکین کے تعارف کے کتابچہ 2008 سینٹرز کے تعارف کے کتابچہ 2009 اراکین پارلیمنٹ کے لئے بجٹ کے تجزیے کی گائیڈ ، پارلیمنٹ کو جاننے ،نوجوانوں کے لئے پی آئی پی ایس گائیڈ 2010 ۔اس کے ساتھ ساتھ انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا ہے ۔ پی آئی پی ایس پارلیمنٹ کے افعال اور کردار سے متعلق ان کی تفہیم کو بڑھانے اور نوجوانوں کی قانون سازی سے منسلک رہنے کے کردار سے متعلق پاکستان کے تمام صوبوں میں نوجوانوں کی آگہی کا ایک پروگرام بھی چلاتی ہے ۔

اس تناظر میں پی آئی پی ایس نے درج ذیل اہم اقدامات اٹھا رہی ہے

  • سی ایس اوز پیشہ ور صحافیوں اور یونیورسٹی کے طلبا کے لئے معلومات کے سیشنز ، سیمینار ، ورکشاپس اور بریفینگز ۔
  • منتخب نمائندوں کے ساتھ رابطے بڑھانے کے لئے مکالماتی سیشنز کا اہتمام کر کے عوام اور میڈیا کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا ہے ۔
  • عوامی رائے حاصل کرنے اور اس کو مضبوط کرنے کے لئے سماجی و معاشی مسائل پر عوامی سماعت اور پالیسی کے مکالموں کا انتظام کرنے میں مدد دینا ۔
  • پارلیمانی ترقی کے اقدامات کا آغاز کرنے کے لئے عوامی آراء کو استعمال کرنا ۔
  • کامیاب اور بامعنی حلقہ جاتی پروگراموں کو تیار کرنے میں مدد فراہم کرنا ۔ جس میں خصوصی اور عوامی جلسوں ، حلقہ جاتی کاموں اور ممبر اور حلقے کے درمیان رابطے کو بڑھانے کے طریقوں پر زور دیا جاتا ہے ۔
  • موثر میڈیا ۔پارلیمنٹ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے تربیتی پروگراموں کا اہتمام کرنا ۔
  • پی آئی پی ایس کے اخباری ، خط ، بروشر ، کیلنڈرز ، حقائق نامے اور پارلیمنٹ کے امور سے وابستہ دیگر مناسب مطبوعات کی طباعت کرنا اور وسیع پیمانے پر تقسیم کرنا ۔
  • یونیورسٹی طلباء کے لئے پارلیمنٹ کے نمائشی دوروں کا اہتمام کرنا ۔
  • پی آئی پی ایس کی ویب سائٹ کو برقرار اور اپ ڈیٹ رکھنا ۔

  • پارلیمانی ترقی سے متعلق وسیع موضوعات پر آرٹیکل کی اشاعت کرنا اور تحقیقی مطالعے کرنا ۔

تازہ ترین مطبوعات