ریسورس سنٹر منیجمنٹ

پی آئی پی ایس پارلیمانی لاجز اسلام آباد میں جدید ریسور س سینٹر کی سہولت بھی فراہم کررہا ہے جہاں اراکین پارلیمنٹ کو بروقت پرنٹنگ ، سکینگ اور انٹرنیٹ ، چھوٹے میٹنگ روم ، اخبارات ، رسائل ، جرائد کی سہولتوں کے ساتھ ساتھ ان کی روز مرہ کی ضروریات کے لئے معلوماتی تحقیق کی موقعے پر مدد فراہم کرنا شامل ہے ۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پارلیمانی ترقی پی آئی پی ایس کی سرپرستی میں اراکین پارلیمنٹ کے لئے ریسورس سنٹر )پی آر سی( سوموار سے اتوار تک صبح 9 بجے سے لے کر رات 11 بجے تک کھلا ہوتا ہے اور اس کی زیادہ طرح سہولیات مفت ہیں ۔ موجودہ خدمات اور سہولیات جو ریسورس سینٹر پر فراہم کی جا رہی ہیں وہ یہ ہیں ۔

  • انٹرنیٹ رسائی کے ٹرمینلز : کمیوٹر ٹرمینلز انٹرنیٹ کے وسیع وسائل اور ای میل کے لئے مفت انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔
  • انٹرنیٹ میں تلاش کے لئے مدد فراہم کرنا : اراکین پارلیمنٹ ریسورس سنٹر کے سٹاف سے انٹرنیٹ میں تلاش یا کسی دوسرے کمیوٹر پروگراموں کے لئے ان کی مدد طلب کر سکتے ہیں ۔
  • فوری حوالہ:ریسورس سینٹر کا عملہ ریسورس سنٹر کولیکشن اور انٹرنیٹ کے ریسورسز پر فوری حوالے کے سوالات کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ کی مدد کرتا ہے ۔
  • الیکٹرانک وسائل : ریسورس سنٹر کا سٹاف باقاعدگی کے ساتھ منتخب کی گئی انٹرنیٹ سائٹس کے کسٹمائز فولڈرز کو اپ ڈیٹ کرکے موجودہ دلچسپی کے موضوعات پر فوری معلومات کی تلاش کے لئے جیسا کہ کمیونیکیشن ، معاشیات ، ماحول ، انسانی حقوق ، بین الاقوامی تعلقات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، قانون ، قانون سازی ، مقامی حکومت ، مذہب ، عالمی سیاست ، عالمی تاریخ وغیرہ ۔
  • دستاویزات کی ترسیل : دستاوییزا ت پرنٹ شدہ شکل میں یا برقی ذرائع ۔ای میل ، فیکس ، سی ڈی وغیرہ پر اراکین پارلیمنٹ تک پہنچائے جاسکتے ہیں ۔
  • آر ۔ سی ذخیرہ : ریسورس سنٹر کے پاس کتابوں کا چھوٹا ساعام ذخیرہ موجود ہے سٹاف کی ، این جی اوز اور دوسرے اداروں کی مطبوعات بھی اکٹھی کی ہوتی ہیں ۔
  • اخبارات: دی نیوز ، ڈان اور دی نیشن انگریزی اخبارات، جبکہ نوائے وقت اور جنگ اردو اخبارات، ریسوس سنٹر پر دستیاب ہیں۔ حوالہ جاتی مقصد کے لئے ان اخبارات کے پرانے اشاعیے مرکز پر ایک مہینے تک رکھے جاتے ہیں ۔
  • رسائل و جرائد : ریسورس سنٹر نے حالات حاضرہ پر محدود تعداد میں رسائل لگوائے ہوئے ہیں جن میں ٹائم ، نیوزویک ،دی اکانومسٹ ، نیوزلائن ،انڈیا ٹوڈے اور ہیرا لڈ شامل ہیں ۔
  • کانفرنس /مباحثے کا کمرہ : ریسورس سنٹر کے پاس ایک اچھے طریقے سے آراستہ کانفرنس /مباحثے کا کمرہ موجود ہے جس میں ملٹی میڈ پروجیکٹر ، پروجیکٹر سکرین ، فلیٹ سکرین ٹی وی ، وی سی آر ، ٹی وی چینلز اور کیبل نیٹ ورک شامل ہیں ۔
  • خصوصی کورسز :ریسورس سنٹر خصوصی کورسز کا بھی اہتمام کرتا ہے ۔ جیسا کہ قانون سازوں کے لئے انگلش کمیونی کیشن اور کمپیوٹنگ کی مہارت جن میں اراکین پارلیمنٹ شرکت کی خواہش کر سکتے ہیں ۔
  • پریذنٹیشنز /موضوعاتی مباحثے : ریسورس سنٹر ، پارلیمانی خدمات سے متعلق نئی جہتوں کی پیشکش کا اہتمام کرتا ہے )جیسا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں ای گورننس کا متعارف کرانا (یا موضوعاتی مسائل پر ۔
  • دیگر سہولیات :پرنٹنگ ، سکینگ ، فوٹوکاپی اور فیکس کی سہولیات ریسورس سنٹر پر مناسب قیمت پر دستیاب ہیں ۔

تازہ ترین مطبوعات