قانون سازی سے متعلق خدمات

وکلاء اور محققین کی ایک ٹیم تیار کرنے کےعلاوہ انسٹی ٹیوٹ قانون سازی کی خدمات فراہم کرنے کے لئے قومی اور صوبائی پارلیمانی اراکین کو قومی قوانین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کا ایک ڈیٹا بیس تیار کر رہی ہے ، جس کا آغاز جنوری 2012 سے ہوا ۔ان خدمات میں شامل ہیں اراکین کو ضرورت پڑ نے پر قانون سازی کے لئے ڈرافٹنگ کی خدمات ، قوانین ، بلوں ،ڈرافٹنگ کے سوالات ، تحاریک اور قرار دادوں کی موثر تفہیم ۔

ان خدمات کا احاطہ درج ذیل ہے ۔

  • وفاقی اور صوبائی قوانین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کے مطالعے سے متعلق تحقیق کرنا ۔
  • قوانین پر نظرثانی کی ضرورت کی نشاندہی کرنا اور نئی قانون سازی کی ترغیب دینا ۔
  • قانون سازی کے فیصلوں کے عمل کو مظبوط بنانا ۔
  • قانون سازی کے عملوں کی ڈاکومینٹشن کو مضبوط بنانے کے لئے موجودہ اقدامات کو ترقی دینا ۔
  • پارلیمانی روایات پر خصوصی زور دینے کے ساتھ قانون سازی کی ڈرافٹنگ کے کورسوں کا اہتمام کرنا ۔
  • نجی رکن کو بل ڈرافٹ کرنے کے لئے قانون سازی کی ڈرافٹنگ کی خدمات پیش کرنا ۔
  • اعلی معیار کی آئینی ، قانونی ، پارلیمانی ، عملی مشاورت اور مدد فراہم کرنا ۔
  • موجودہ قوانین کا تجزیہ ) اہم اور تفویض شدہ ( قانون سازی پر تجزیہ اور دوسرے قانون سازوں کے کئے گئے کام پر تقابلی مطالعوں کی تیاری ۔

تازہ ترین مطبوعات