پی آئی پی ایس کی معلوماتی اور تجقیقاتی خدمات

انسٹی ٹیوٹ کاایک اہم مقصد مختلف موضوعات پر غیر جانبدار انہ اور ماہرانہ تجزیہ فراہم کرنا ہے ۔ اور قانون سازوں کی قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے  با خبر پالیسیاں بنا نے میں مدد دینا ہے ۔ با خبر پالیسیاں بنا نے کے لئے  مختلف  یونیورسٹیوں  سے  شہرت یا فتہ سکالرز ،ریسرچرز  اور تھنک ٹینک پورے ملک سے سول سوسائٹی کی تنظیموں کے 150 ارکان سپشلسٹ افراد کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں ۔ جو با خبر پالیساں بنانے کے لئے مواد فراہم کرتے ہیں جیسا کہ تفصیلی پس منظر پر نوٹس ، بلوں پر تجزیہ ، تحقیقاتی مقالے ، خلاصے ، قانون سازی سے متعلق خلاصے ، آراء وغیرہ اور اس کے علاوہ پارلیمانی کمیٹیوں اور اراکین پارلیمنٹ کی درخواست پر دیگر خدمات بھی فراہم کرتے ہیں ۔

پی آئی پی ایس نے درخواستوں  پر تحقیقی خدمات کا آغاز اپریل 2007 میں کیا جو بروقت ، درست ،معروضی ، غیر جانبدار ،معلوماتی اور تحقیقی خدمات پورے پاکستان میں قانون سازوں کو فراہم کرتا ہے ۔ جبکہ ان تحقیقات کی فراہمی  کے لئے حتمی دورانیہ 1 دن سے 15 دن تک کا ہے ۔

اراکین پارلیمنٹ کے لئے 24 گھنٹے کے نوٹس پر تحقیقات کیں جاتی ہیں جن میں پوری معلومات اور تحقیقی تجزیہ  شامل  ہو تا ہے  ۔پی آئی پی ایس اب تک 69 جامع تحقیقاتی مقالے تحریر کر چکی ہے ۔ خصوصی طور پر انفرادی ایم این ایز کے سینٹرز کے لئے اور اس کے علاو ہ قائمہ کمیٹیوں پر کام کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کے لئے ۔ ارکان پارلیمنٹ کو خدمات رازدارانہ طور پر فراہم کی جاتی ہیں اور ان کے بارے میں حکم آنے تک ان کو صیغہ راز میں رکھا جاتا ہے ۔

پی آئی پی ایس نے  50 کے قریب قانون سازی میں مدد کرنے والوں  اور ڈرافٹ تیار کرنے والوں کے نیٹ ورک کی ایک جماعت ترتیب دی ہے ، انسٹی ٹیوٹ نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے لئے متعلقہ موضوعات پر 24 پالیسی ریسورس گائیڈ ز تیار کی ہیں ۔ انسٹی ٹیوٹ نے 25 شعبہ جات سے متعلق پالیسی ریسورس گائیڈز تر تیب دی ہیں اور ان کو اپنی ویب سائٹ پر  اپ لوڈ کیا ہے۔جو انسانی ، تنظیمی اور معلوماتی وسائل کی نشاندہی کر تی  ہیں ۔ جہاں سے مختلف کمیٹیاں اپنے شعبہ جات کے لئے اہم معلومات حاصل کر سکتی ہیں ۔

انسٹی ٹیوٹ نے اپنی باقاعدہ ویب سائٹ اپ لوڈ کی ہے ۔www.pips.gov.pkجسے ادارے نے خود تیار کیا ہے اور یہ  صارف دوست ہے ۔

یہ ویب سائٹ  انسٹی ٹیوٹ کی مختلف جہتوں سے سامعین کو متعارف کراتی  ہے جیسا کہ اس کے وژن سے  ، مشن سے  اور اراکین پارلیمنٹ کو جن شعبہ جات میں خدمات فراہم کرتی ہے وغیرہ  پر ۔2012 کے آغاز میں پی آئی پی ایس ایک اعلی درجے کی ویب سائٹ قانون سازوں کے ساتھ ساتھ عام عوام کے لئے بھی اپ لوڈ کرے گی ۔

پی آئی پی ایس کی تحقیقی خدمات کے اہم شعبہ جات درج ذیل ہیں ۔

درخواست پر پی آئی پی ایس کی خدمات

یہ عوامی پالیسی کے مختلف شعبہ جات پر غیر جانبدارانہ ، ماہرانہ مدد فراہم کرتی ہیں ، اور قانون سازوں کی قانونی مسائل پر مدد کرنے کے لئے  اور با خبر پالیسی کے لئے فیصلے کرنے میں جو انہیں لینا پڑتے ہیں ۔معزز قانون ساز کو اس حوالے سے ہم درج ذیل خدمات حاصل کرنے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں ۔

نمبر شمار

خدمات

دورانیہ

1

پس منظر کے بارے میں 10 ۔25 صفحات کا مقالہ حوالہ جات کے ساتھ

15دن

2

تقریر کے لئے اہم نکات

7دن

3

کسی موضوع پر ذاتی بریفینگ

3دن اسلام آباد

4

ایک صفحے پر مشتمل خلاصہ کسی بھی موضوع پر حوالہ جات کے ساتھ

24 گھنٹے

5

تحقیقی تجزیہ /موجودہ /متوقع  قانون سازی کے لئے

15دن

6

حوالہ جات کے ساتھ 4۔5 صفحات پر مشتمل مختصر معلوماتی خلاصہ

7 دن

 

اہم مسائل پر پالیسی مکالمے ۔

یہ  پالیسی مکالمے اراکین اور سٹاف  کی عوامی پالیسی اور اس کے  ساتھ ساتھ پارلیمنٹری اور قانون سازی کے مسائل پر ان کی تفہیم کو بڑھا نے کے  لئے منعقد کئے گئے پروگراموں ، سیمینار اور کانفرنسوں کی صورت اختیار کر سکتے ہیں  ۔

پی آئی پی ایس کی تحقیقی اور معلوماتی مطبوعات ۔

پی آئی پی ایس وقتا فوقتا ملک کو درپیش اہم قومی اور بین الاقوامی مسائل پر پالیسی پیپرز شائع کرتا ہے۔

نومبر 2010 پی آئی پی ایس کو قانون سازوں کی 72 تحقیقی درخواستیں موصول ہوئیں ۔ ان اراکین کی تحقیق کی درخواستوں کا ضروری تحقیقی مواد اور رپورٹس کے ساتھ مقررہ وقت میں جواب دینے کے اہم کام کو بڑی حد تک پورا کیا گیا یہ سہولت مزید بھی جاری ہے۔

تازہ ترین مطبوعات