سنگ ہائے میل

December 24, 2013

23-24 دسمبر 2013 ایم پیز اور سکیریڑیٹ قیادتوں کے لئے طریقہ کار کے پارلیمانی قوانین میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے پی آئی پی ایس کی قومی کانفرنس ۔

قومی کانفرنس میں پاکستان کے سینٹ, پاکستانی کی قومی اسمبلی ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ، پنجاب اور سندھ کی تمام صوبائی اور قانون ساز اسمبلیوں بشمول آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیکر یٹر یٹ قیادت کو مدعو کیا گیا ۔ دو روزہ ورکشاپ میں درپیش چیلنجوں اورانضباطی کاروائی کے بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جس میں صوبائی اسمبلیوں کے ایم ایم پیز نے بھی شرکت کی ۔ ملک کے تمام آٹھ ایوانوں/اسمبلیوں میں انضباطی کاروائی کے اصولوں کو بہتر بنانے کے طریقہ کار پر سوچ بچار کرنے کے سیشنوں کا اہتمام کیا گیا ۔ پی آئی پی ایس نے تمام آٹھ ایوانوں / اسمبلیوں کے ضابطے کے تازہ ترین قوانین کا ایک خلاصہ تیار کیا جس نے نیشنل کانفرنس کی کاروائی کی تشکیل میں درکار وسائل فراہم کئے جس میں قانون سازی میں سہولت کے لئے قوانین میں ترقی پسند دفعات کے تعارف ، نمائندگی ، دوراندیشی اور اراکین پارلیمنٹ اور قانون سازوں کے بجٹ پر تجزیے کے لئے سفارشات ۔ایکشن پلان پیش کئے ۔

2013

December 16, 2013

پاکستان قومی اسمبلی کے معزز اسپیکر نے پی آئی پی ایس بورڈ آف گورنرز کے لئے آٹھ نئے ایم این ایز کو نامزد کیا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پارلیمانی خدمات ) پی آئی پی ایس( پارلیمانی خدمات کے ایکٹ 2008 کے سیکشن (6) پیرا )ایف( کے سب سیکشن (1) کے تحت ،قومی اسمبلی کے آٹھ اراکین کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پارلیمانی خدمات )پی آئی پی ایس( کے بورڈ آف گورنرز کے اراکین کے طور پر نامزد کیا ۔ بورڈ کے ان نئے اراکین میں یہ ممبران قومی اسمبلی شامل ہیں ۔ جناب زاہد حامد ، سید نوید قمر ، جناب دانیال عزیز ، جناب شفقت محمود ، جناب ایس اے اقبال قادری ، جناب محمد شہباز بابر ، مس عائشہ رضا فاروق اور مس اورنگزیب ۔

2013

December 03, 2013

پارلیمانی / قانون سازی کی اعلی درجے کی تحقیق پر پی آئی پی ایس کی تیسری سالانہ ورکشاپ

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرمعزز ایم این اے جناب مرتضی جاوید عباسی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجودہ قومی پارلیمان ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ، پنجاب ، سندھ بشمول آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کرنے والے کورس کے 25 شرکاءمیں سر ٹیفیکیٹس تقسیم کئے ۔

2013

August 28, 2013

پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی خواتین اراکین پارلیمنٹ کے لئےتعارف اور برطانیہ کے ہا ؤس آف لارڈ ز اور ہائوس آف کامنز کے ارکان کے ساتھ تبادلہ خیال

تقریب کا اہتمام فلیٹیز ہوٹل لاہور کے تاریخی شالیمار ہال میں کیا گیا تھا یہ وہی جگہ تھی جہاں 1929میں قائداعظم محمد علی جناح نے اجلاس کیا تھا ۔معزز رکن اسمبلی مس مائرہ حمید ، جناب ڈیوڈ ہینسن ، ممبر برطانوی ہا ؤس آف کامنز ، لارڈ قربان حسین برطانیہ ، مس فائزہ احمد ملک اور مس عائشہ جاوید ، اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب نے منتخب پارلیمنٹ میں خواتین ارکان پارلیمنٹ کے کردار پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے ارکان کے ساتھ مشاورت کی قیادت کی ۔

23ستمبر :2013 مقررہ بورڈ کے اجلاس کو پشاور بم دھماکے کے افسوسناک واقعے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا ۔ واقعے کی مذمت کی گئی تھی اور موجود ارکان نے شہداءکے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ ملتوی شدہ اجلاس 16 جنوری 2014 کو منعقد کیا گیا ۔

2013

July 22, 2013

22جولائی تا 23 اگست 2013 )تین ہفتے (بتیس(32)نوجوان پارلیمانی ایسوسی ایٹس ) وائی پی اے ایس انٹرنز ( کی تربیت کا انعقاد )

پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پارلیمانی خدمات کے فرضی کمرے میں کیا گیا ۔ پی آئی پی ایس کے ماہرین نے اس تربیت ، دستی کتابچے کی ڈیزائنگ کے ساتھ ساتھ مختلف پارلیمانی موضوعات جن میں آئین ، پالیمنٹ ، طریقہ کار کے قوانین ، پارلیمانی تحقیق کے طریقوں ، پارلیمانی اخلاقیات ، قانون سازی کے طریقہ کار ، پارلیمانی تاریخ ، دفتری خط و کتابت وغیرہ سمیت 20 سے زیادہ اہم سیشنز کا انعقاد کیا۔ یورپی یونین کے پاکستان کی پارلیمنٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا منصوبہ آئی پی تھری ۔ وائے پی ایز کی تربیت کر رہا ہے ۔ تربیتی کورس کا افتتاح ڈپٹی چیئرمین سینیٹ معزز سینیٹر صابر علی بلوچ نے کیا ۔ جبکہ نئے منتخب شدہ سپیکر قومی اسمبلی پاکستان معزز سردار ایاز صادق ایم این اے ،سر ٹیفیکیٹس کی تقسیم کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ تمام 32 وائے پی ایز کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پارلیمانی خدمات کی جانب سے تیار کردہ تکمیل کے سر ٹیفیکیٹس کے ساتھ پی اے مینوئل 2013 بھی دیے گئے ۔ پاکستان میں یورپی یونین کا منصوبہ آئی پی 3 پی آئی پی ایس کی پارلیمانی کمیٹیوں کے کام کی حمایت کر نے کی کوششوں کے حصے کے طور پر 32 وائے پی ایز کی تربیت کر رہا ہے ۔

2013

July 09, 2013

پنجاب صوبائی اسمبلی کے نو منتخب شدہ اراکین کے لئے پی آئی پی ایس کی طرف سے تعارفی تقریب کا انعقاد

پی آئی پی ایس11 مئی 2013 کو ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے ۔ پنجاب صوبائی اسمبلی کے نو منتخب شدہ اراکین کے لئے تعارفی تقریب کا انعقاد آواری ہوٹل میں کرتی ہے ۔ معزز ایم این اے صوبائی اسمبلی پنجاب مس عا ئشہ جاوید نے سپیکر صوبائی اسمبلی پنجاب کی جانب سے تقریب کا افتتاح کیا۔ مختلف پارٹیوں کے 34 سے زیادہ ایم این ایز جن میں اسمبلی کی تمام خواتین ایم این ایز بھی شامل ہیں نے اس ایک روزہ تعارفی تقریب میں شرکت کی ۔

2013

June 22, 2013

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے نو منتخب شدہ اراکین کے لئے پی آئی پی ایس کی طرف سے ایک تعارفی تقریب کا انعقاد

پی آئی پی ایس 11 مئی 2013 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے نو منتخب شدہ اراکین کے لئے ایک تعارفی تقریب کوئٹہ کی اسمبلی کی عمارت کے کانفرنس ہال میں منعقدکرتی ہے ۔ اس موقعہ پر مپر جان محمد جمالی ایم این اے اور ممبر پی آئی پی ایس بورڈ کے گورنرز مہمان خصوصی تھے ۔ اور اس ایک روزہ تعارفی تقریب میں مختلف پارلیمانی پارٹیوں کے 34 ایم این ایز جن میں اسمبلی کی تمام خواتین ایم پی ایز بھی شامل ہیں نے شرکت کی ۔

2013

June 19, 2013

خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کے نو منتخب شدہ اراکین کے لئے پی آئی پی ایس کی طرف سے ایک تعارفی تقریب کا انعقاد

پی آئی پی ایس 11 مئی 2013 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کے نو منتخب شدہ اراکین کے لئے ایک تعارفی تقریب کا صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ پشاور کے تاریخی پرانے اسمبلی ہال میں انعقاد کرتی ہے ۔ خیبرپختونخواہ حکومت کے وزیر قانون معزز جناب اسرارا اللہ خان گنڈاپور ایم این اے اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے اور ایک روزہ تعارفی تقریب میں مختلف پارلیمانی پارٹیوں کے 48 ایم پی ایز نے شرکت کی اور سب نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پالیمانی خدمات کی تعمیری تکنیکی صلاحیت کے اقدامات کی تعریف کی ۔

2013

June 14, 2013

پاکستان کی چودھویں قومی اسمبلی کے نئےمنتخب شدہ ارکان کے لئے پی آئی پی ایس کی طرف سے تعارفی تقریب کا اہتمام

پی آئی پی ایس 11 مئی 2013 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والی پاکستان کی چودھویں قومی اسمبلی کے نئےمنتخب شدہ ارکان کے لئے تعارفی تقریب کا اہتمام کرتی ہے ۔ سینٹ کے چیرمین پی آئی پی ایس بورڈ آف گورنرز کے صد ر معزز نیئر حسین بخاری اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے اور ایک روزہ تعارفی تقریب میں تمام پارلیمانی پارٹیوں کے 70 سے زائد ایم این ایز نے شرکت کی ۔ نئے اراکین کے لئے تعارفی پروگرام انسٹی ٹیوٹ کی سب سے اہم تقریب ہے ایم این ایز کے لئے۔ این ایم او 2013 سے قبل اس طرح کی تعارفی تقاریب 2008 میں ایم این ایز اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے لئے بالترتیب اسلام آباد ، کوئٹہ ، پشاور ، لاہور اور کوئٹہ میں منعقد کیں جس کے بعد 2009 اور 2011 میں نئے منتخب شدہ سینٹرز کے تعارفی تقاریب کیں ۔

2014

March 14, 2013

تیرھویں قومی اسمبلی پاکستان کے تاریخی پانچ سال مکمل ہونے پرمدت پوری کرنے والے پی آئی پی ایس کے بورڈ اراکین کو الوداع کہنے کے لئے پی آئی پی ایس بورڈ روم اسلام آباد میں پی آئی پی ایس بورڈ کاگیارھواں اجلاس

جس میں معزز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جناب فیصل کریم کنڈی اور اراکین قومی اسمبلی ایم این ایز جناب آفتاب شعبان میرانی ، چوہدری برجیس طاہر ، جناب پرویز خان ، جناب ایس اے اقبال قادری ، میاں ریاض حسین پیرزادہ ، جناب یاسمین رحمن ،جناب ظفر بیگ بھٹائی اور مولانا محمد قاسم نے شرکت کی ۔

   اپریل 2013 :پی آئی پی ایس میں بھرتیوں کے تیسرے مرحلے کے لئے اشتہار جس میں پیشہ ورانہ پروگرام کے تربیتی شعبوں ،تحقیق اور قانون سازی کے ساتھ ساتھ انسانی وسائل اور خزانہ کے معاون محکموں کی تقریبا تمام آسامیوں کا اعلان کیا گیا اور اب امید کی جاتی ہے کہ سال کے آخر تک تقریبا تمام آسامیاں پر ہو جائیں گی تا کہ پی آئی پی ایس تحقیق اور تجزیے کے شعبوں ، استعداد کار بڑھانے ، قانون سازی اور معلوماتی خدمات کے شعبوں میں بھرپور خدمات سر انجام دینے کے قابل ہو سکے ۔

2013

February 07, 2013

پی آئی پی ایس کے بورڈ آف گورنرز کا دسواں اجلاس پی آئی پی ایس بورڈ روم صبح10:30

پی آئی پی ایس ایکٹ 2008 کے سیکشن 13 کے تحت پی آئی پی ایس بورڈ نے مالی سال 2013 14 کے لئے 107۔722 ملین روپے کے بجٹ تخمینے کی اور مالی سال 2012۔13 کے لئے 77۔299 ملین روپے کے پی آئی پی ایس کے نظر ثانی شدہ تخمینے کی منظوری دی بورڈ نے پی آئی پی ایس میں شامل ٹی اے ۔ ڈی اے ، کارکردگی اور ضابطے کے قوانین ، غیر حاضری کے قوانین ، میڈیکل حاضری کے قوانین اور دیگر استحقاق میں تمام عہدوں کو تمام معاملات میں وفاقی حکومت کے عہدوں کے مساوی قرار دینے کی منظوری دی ۔

2013