سنگ ہائے میل

October 18, 2012

پی آئی پی ایس بورڈ آف گورنرز کا نواں اجلاس پی آئی پی ایس بورڈ کے نئے صدر معزز چیر مین سینٹ سید نیئر حسین بخاری اور پی آئی پی ایس کے بورڈ آف گورنرز کے نئے اراکین بورڈ کو خوش آمدید کہنے کے لئے انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ روم میں ہوا

پی آئی پی ایس بورڈ آف گورنرز کا نواں اجلاس پی آئی پی ایس بورڈ کے نئے صدر معزز چیر مین سینٹ سید نیئر حسین بخاری اور پی آئی پی ایس کے بورڈ آف گورنرز کے نئے اراکین بورڈ کو خوش آمدید کہنے کے لئے انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ روم میں ہوا ۔جولائی تا اکتوبر 2012 کے دوران انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کی گئی تحقیق اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیااور اراکین پارلیمنٹ اور ان کے عملے کی مدد کرنے پر تعریف کی گئی، انسٹی ٹیوٹ کے کردار کو مزید فعال بنانے کے لئے نئی تجاویز دی گئیں ۔

پی آئی پی ایس کے تحقیق اور آئی ٹی شعبوں کی چوتھی بین الا قوامی اشاعت : پی آئی پی ایس کے تحقیق اور آئی ٹی کے ڈائر یکٹر جناب محمد راشد مفضول ذکا٫ کا تحقیقی مقالہ خواتین اراکین پارلیمنٹ کا کردار اور پاکستان میں تحقیق روایات برطانیہ کی بریڈ فورڈ یو نیورسٹی کے جرنل امن ،تنازعات اور ترقی میں شائع ہوا ( دسمبر 2012)۔

تحقیق اور آئی ٹی کے شعبوں کی پانچویں بین الاقومی اشا عت :پی آئی پی ایس کی پی آر سی منیجر مس بشری نازلی کا خواتین اراکین پارلیمنٹ کی معلومات کے حصول کے انتخاب پر تحقیقی مقالہ چینی لائبریرین شپ کے بین الاقوامی جرنل میں شائع ہوا ۔(2012 )

2012

September 25, 2012

پارلیمنٹیریز کے لئے قانون سازی کے لئے ڈرافٹ تیار کرنے کے طریقے پر پہلی قومی پارلیمنٹری ورکشاپ کا انعقاد اس کی نئی عمارت میں ہوا ۔

25۔27 ستمبر 2012 ۔سینٹ ، قومی اسمبلی ،چاروں صوبائی اسمبلیوں اور آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے 20 کے قریب قانون سازوں نے شرکت کی ۔ تین روزہ تقریب کونراڈ ایڈنائر اسٹفنگ کی مدد سے منعقدکی گئی ۔

2012

July 21, 2012

21 جولائی 2012 21 جولائی تا 7 ستمبر 2012 پی آئی پی ایس مختصر دورانیے کی انٹرن شپ

21 جولائی تا 7 ستمبر 2012 پی آئی پی ایس مختصر دورانیے کی انٹرن شپ کا اہتمام کرتاہے یونیورسٹوں کے بی ایس اور ایم ایس پروگراموں کے آخری سال کے طلباکے دوبیچ عوام میں پارلیمنٹ کے افعال کے بارے میں تفہیم کو بڑ ھانے کے پروگرام کے حصے کے طور پر پارلیمنٹ اور اس کے افعال کے بارے میں منعقد کئے گئے تعارفی سیمنار میں شرکت کرچکے ہیں جس کے بعد انہیں آٹھ ہفتوں کے لئے ملازمت کے طور پر پی آئی پی ایس کے قانون سازی ،تحقیق ، تربیت ، انسانی و سائل ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مالی شعبہ جات میں تعینا ت کر دیا گیا۔

2012

June 18, 2012

18 جون 2012 پی آئی پی ایس کے بورڈ آف گورنرز کی چھٹی میٹنگ

پی آئی پی ایس کے بورڈ آف گورنرز کی چھٹی میٹنگ کا انعقاد پاکستان قومی اسمبلی کے احاطہ آئین میں ہوا جس میں بحث کی گئی تبادلہ خیال کیا گیا اور انسٹی ٹیوٹ کے تین سالہ وژن کی منظوری دی گئی ۔ جیسا کہ پی آئی پی ایس کی سرگرمیوں کا ورکنگ پلان 2012 13 جس میں صوبائی اسمبلیوں کے لئے سرگرمیوں کا پلان بھی شامل ہے ۔

2012

May 30, 2012

پی آئی پی ایس بورڈ آف گورنرز کے آٹھویں تاریخی اجلاس کا انعقاد پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پارلیمانی خدمات جمعرات 30 مئی 2012 )8رجب المرحب 1433ھ(نئی عمارت کے افتتاح کے فورا بعد اس کے نئے کیمپس میں ہوا ۔

اس موقعے کو یادگار بنانےکے لئے صدر قابل عزت میڈم اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مزرا اور پی آئی پی ایس بورڈ آف گورنرز کے اراکین کے کردار کو اجاگر کیا اور اس کو سراہا ۔ بورڈ نے پی آئی پی ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب خان احمد گورایا کی خدمات کی بھی تعریف کی اور 2 سال کے دورانیے کے لئے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی متفقہ منظوری دی جس کا اطلاق یکم جولائی 2012 سے ہوگا ،یہ منظوری پی آئی پی ایس ایکٹ 2008 کے سیکشن 10 کے تحت کی گئی ۔

4 جولائی 2012:انسٹی ٹیوٹ اپنے نئے کیمپس واقعہ اتاترک ایونیو F 5/1اسلام آباد میں کام کا آغاز کرتا ہے ۔ پی آئی پی ایس کی ٹیم نے ایک قرآن خوانی کا اہتمام کیا نماز کے کمرے میں سب نے پرعزم ہو کے پیشہ ورانہ کردار اور اس کے ساتھ ساتھ ادارے کی ترقی اور خوشحالی اور پاکستان کی پارلیمنٹ کی قومی ترقی میں اس ادارےکے کردار کے لئے دعا کی۔

2012

April 10, 2012

پی آئی پی ایس کے بورڈ آف گورنرز کا ساتواں اجلاس

پی آئی پی ایس کے بورڈ آف گورنرز کےساتویں اجلاس میں 2012-13 کے بجٹ تخمینے کی منظوری دی گئی۔ انسٹی ٹیوٹ میں صوبائی اسمبلیوں کی شمولیت کے علاوہ زیر تعمیر نئے کیمپس کے لئے 32 اضافی عہدوں کی بھی منظوری دی گئی ۔ 17 اپریل 2012 :پی آئی پی ایس قانون سازی ، تحقیق ، تربیت اور آئی ٹی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ فنانس اور اکائونٹس کے شعبوں میں پیشہ ورانہ سٹاف کو شامل کرنے کے لئے بھرتیوں کے پہلے مرحلے کو مکمل کرتا ہے ۔ پی آئی پی ایس کے تحقیق اور آئی ٹی کے شعبوں کی تیسری بین الاقوامی اشاعت پی آئی پی ایس کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر جناب خان محمد گورایہ کا نئے اراکین کے تعارفی پروگرام پر آرٹیکل آکسفورڈ یونیورسٹی کے پارلیمنٹری افیئرز کے جرنل میں شائع ہوا ) مئی 2012 ( 28 مئی 2012 :پی آئی پی ایس میں دوسرے مرحلے کی بھرتیوں کے لئے اشتہار دیا گیا جس کا بنیادی مقصد نئے بننے والے کیمپس میں مختلف تنصیبات اور سسٹمز کو چلانے کے لئے سٹاف کا چنائو تھا ۔

2012

March 31, 2012

2012

February 06, 2012

6-12 فروری 2012 پی آئی پی ایس نے نیشنل پارلیمنٹری ورکشاپس کے سلسلے کا آغاز کیا ۔

6۔12 فروری 2012 پی آئی پی ایس نے نیشنل پارلیمنٹری ورکشاپس کے سلسلے کا آغاز کیا ۔ اپنی پہلی ایک ہفتہ طویل پارلیمانی ورکشاپ کا پارلیمانی ڈپلومیسی ، پروٹوکول اور طریقوں کے موضوعات پر اہتمام کیا جس میں سینٹ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 35 سینئر پارلیمانی عملے کے ارکان نے شرکت کی ۔ جو متعلقہ بین الاقوامی پارلیمانی تعلقات اور پروٹوکول کے شعبہ جات میں پاکستان کے بین الاقوامی امیج اور دنیا کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے ایک اہم کام کو سر انجام دے رہے ہیں۔

2012